تازہ ترین
پاکستان کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا

پاکستان کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن کا خواہشمند ہے لیکن وہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 آج اسلام آباد میں انتہا پسند بھارت بمقابلہ ذمہ دار پاکستان کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کےخلاف جعلی آپریشن کرنے سے باز رہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے گزشتہ 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ اور بری فوج کو دہشت گردی کو شکست دینے اور ماد ر وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے پرمبارکباد دی۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ دنیا میں ہر اقلیت کےلئے آواز  بلند کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مسئلہ موجود ہے اور عالمی برادری کو اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق یقینی بنانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons