تازہ ترین
سونیا گاندھی کا بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

سونیا گاندھی کا بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ مسلم کش فسادات کی ذمہ داری قبول کریں اور فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا کہ نئی دہلی میں صورت حال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’دارالحکومت میں حالات بے قابو ہونے کے باوجود پیرا ملٹری فورس تعینات کیوں نہیں کی گئی؟ کیا دہلی کشیدگی کا منصوبہ بنایا گیا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اراکین اسمبلی مسلسل نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons