تازہ ترین
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چِنگ کی وزیر ریلوے سے ملاقات

چینی سفیر کی وزیر ریلوے سے ملاقات، ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چِنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چین میں نوول کرونا وائرس  نمونیا سے ہونے والی ہلاکتوں پر چینی سفیر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت، چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں وزارت پلاننگ سے منظوری کے بعد پشاور، کراچی مین لائن ون منصوبہ رواں مالی سال میں ہی شروع ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے، چینی شراکت داری سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے روڈ اور ریل انفرا سٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینا نا گزیر ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons