تازہ ترین
کرونا وائرس کے خاتمے میں چین جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

کرونا وائرس کے خاتمے میں چین جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پچیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین جاپان اور جنوبی کوریا میں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال پر توجہ دے رہا ہے اور وباء کی سرحد پار پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان کے ساتھ مزید قریبی رابطہ اور تعاون کرنا چاہتا ہے۔

اس وقت جاپان اور جنوبی کوریا میں کووڈ -۱۹ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ وباء پھوٹنے کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا نے چینی عوام کی قیمتی حمایت اور مدد کی ہے جس پر چین شکرگزار ہے۔ تینوں ممالک پڑوسی ہیں اور تینوں کو باہمی تعاون و مدد کرنی چاہیئے۔ ہم اپنے ملک میں وباء سے لڑنے کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ اطلاعات اور تجربات بانٹنے کیلئے تیار ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق ان کی مدد اور حمایت بھی کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ افریقی ممالک نے اس دوران چین کی قیمتی مدد کی ہے اور چین ان ممالک کی دوستی اور مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چین کمزور طبی نظام کے حامل ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons