تازہ ترین

چینی صدر کا ابو ظہبی کے ولی عہد اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے پچیس تاریخ کو متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد سے ٹیلی فون پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب چین کووڈ-۱۹ کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام نے کئی دفعہ چین کو طبی سازوسامان بھجوایا ہے۔ جو چین اور متحدہ عرب امارت کے درمیان گہری دوستی اور دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی شراکت دارا نہ تعلقات کا مظہر ہے۔ میں اس کی قدر کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسی روز چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے ٹیلی فون پر ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق چین کے ساتھ معمول کے مطابق رابطہ اور تبادلہ کررہا ہے۔ جس سے ایتھوپیا کے چین پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ میں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons