تازہ ترین
پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

وزیرِا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہاہے کہ پاکستان میں نوول کرونا وائرس نمونیا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوول کرونا وائرس نمونیا سے بچاؤ کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سابق وزیرِاعظم نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کی حفاظت پر مامور واپڈا کی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو ممنوع بور کے اسلحہ کے لائسنسن کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ کے بل کی اصولی منظوری دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو بھر پور طریقے سے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons