تازہ ترین
امریکی صدر نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں مثبت کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

امریکی صدر نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں مثبت کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں مثبت کردار ادا کرے اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کے لئے تعاون کرے۔

امریکی صدر کے دورہ بھارت سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں امن و استحکام کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کے اقدامات نے کشمیر کی شناخت کو متاثر کیا اور اسے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دو سو چھ دنوں سے محاصرہ ہے اور اس صورتحال میں کس طرح بات چیت ہوسکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن کا اہم شراکتدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons