تازہ ترین
بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا

بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا

سال 2020ء کے لئے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔ درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لئے اسٹیٹ بینک نے 13 منظور شدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتے کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھا، ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons