تازہ ترین
بعض مغربی سیاستدان کرونا وائرس کو سازش قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

بعض مغربی سیاستدان کرونا وائرس کو سازش قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

جیسا کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وباء پھوٹنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کو نہ صرف وائرس سے، بلکہ افواہیں پھیلانے والوں سے بھی لڑنا پڑرہا ہے۔

بعض مغربی سیاستدان کووڈ-۱۹کو ایک سازش قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی نظر میں وباء کا سامنا کرنے پر چینیوں کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ یہ عناصر اس وباء کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں اور کووڈ-۱۹ کو ایک ” سازش ” قرار دے کر انسداد وباء کے سلسلے میں چین اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی ان کوششوں کے در پردہ مقاصد بھی ہیں۔

عالمی برادری نے چین کی انسداد وباء میں مثبت پیش رفت کی توصیف کے ساتھ ساتھ چین کے سیاسی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو بھی بے حد سراہا ہے جو متعصب مغربی سیاستدانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ اس لئے تو یہ لوگ چین کو بدنام کرنے کے لئے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

جب عالمی برادری متحد ہوکر وبا کیخلاف لڑ رہی ہے ، ان مغربی سیاستدانوں کا رویہ اور ان کی سرگرمیاں انسانی اخلاقیات کے خلاف ہیں اور ان کو خود آخر میں اس کا تلخ مزہ چکھنا پڑے گا۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons