تازہ ترین
پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پچھلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرایا ہے۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن میں پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا وائرس کی سنگینی کے باوجود امریکی سیاستدان بدستور افواہیں پھیلانے میں مصروف، سی آر آئی کا تبصرہ

کرونا وائرس کی سنگینی کے باوجود امریکی سیاستدان بدستور افواہیں پھیلانے میں مصروف، سی آر آئی کا تبصرہ

دو اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے رسمی پریس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons