تازہ ترین
پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا زلمی کو 149 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا زلمی کو 149 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ کوئٹہ کو پہلا نقصان 33 رنز پر اٹھانا پڑا جب واٹسن 10 گیندوں پر 8 رنز  آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے احمد شہزاد بھی زیادہ کھل کر نہ کھیل سکے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آٹھ اوورز میں 50 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گری جب سرفراز 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن رائے وکٹ پر جمے رہے مگر آخری اوورز میں بڑی شاٹس لگانے میں ناکام رہے جب کہ پانچویں نمبر پر آنے والے اعظم خان اور چھٹے نمبر آنے والے محمد نواز بھی ناکام ہوئے۔ دونوں بالترتیب 5 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 57 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons