تازہ ترین
پاک فوج ملکی خودمختاری اور سلامتی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملکی خودمختاری اور سلامتی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے پاکستان اور خطے میں امن و استحکام آئے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج ملکی خود مختاری اور سیکورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اُدھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کو آج تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017 کو شروع ہوا، جس کا مقصد ملک بھر سے دہشتگردی اور شدت پسندی کا خاتمہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم انتہا پسندوں کے نظریے کو شکست دینے اور مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت کرنے پر اپنی پرعزم قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف دو عشروں کی جنگ کی کامیابیوں کو پاکستان اور خطے میں پائیدار امن واستحکام کے حصول سے تقویت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج مکمل طور پر باخبر ہے اور پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو درپیش خطرات کو کسی بھی قیمت پر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons