تازہ ترین
پاکستان گرے لسٹ سے جلد خارج ہوجائے گا، وزیر خارجہ

پاکستان گرے لسٹ سے جلد خارج ہوجائے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے جلد خارج ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک فہرست میں پاکستان کو شامل کرنے کے حوالے سے تمام بھارتی مذموم عزائم ناکام ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے لیئے پاکستانی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ واضح رہے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons