تازہ ترین
پی ایس ایل 5: کامران اکمل کی شاندار سنچری، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

پی ایس ایل 5: کامران اکمل کی شاندار سنچری، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے چوتھے میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے  دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر دفاعی چیمپیئن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور کپتان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔

پشاور زلمی کی دعوت پر گلیڈی ائٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شین واٹسن 8 رنز بناکر وہاب کا شکار بنے جبکہ احمد شہزاد نے چھکا لگاکر کھاتا کھولا لیکن نوجوان باؤلر محمد عامر خان نے انہیں 12 رنز سے زیادہ اسکور کرنے سے روک دیا۔

احمد شہزاد کے آؤٹ ہوجانے کے بعد گلیڈی ائٹرز کے کپتان سرفراز احمد خود بلے بازی کے لئے میدان میں آئے اور 41 رنز کی اچھی اننگز کھیلتے ہوئے جیسن روئے کو سہارا دیا اور 62 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کا حوصلہ بلند کیا لیکن زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

سرفراز احمد کے پویلین لوٹنے کے بعد پہلے میچ میں نصف سینچری اسکور کرنے والے نوجوان بلے باز اعظم خان بیٹنگ کے لئے پچ پر آئے لیکن 5 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن کی جانب سے جیسن روئے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ناقابل شکست رہے اور 73 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 148 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں اوپنر کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت زلمی نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

کامران اکمل نے 55 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 شاندار چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، حیدر علی 25، شعیب ملک 7 اور بینٹن 3 رنز بنا کر آٓؤٹ ہوئے جب کی لیونگٹسن 8 اور ڈاؤسن 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سنچری میکر کامران اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 2، ملز اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons