تازہ ترین
چین انتہائی مشکل مرحلے اور وبا کی شدت کے دور سے نکل آیا ہے، چینی صدر

کروشیا یورپی یونین میں چین کا بہترین دوست ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی چن پھںگ نے اٹھارہ فروری کو کروشیا کے نو منتخب صدر زوران میلانووچ کو ایک پیغام میں صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شی چن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان مضبوط سیاسی اعتماد موجود ہے اور ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے چین – وسطی و مشرقی یورپ تعاون فریم ورک کے تحت مستحکم تعاون کو فروغ دیا ہے۔ کروشیا یورپی یونین میں چین کا بہترین دوست ہے۔

شی چن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-کروشیا تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں اور دو طرفہ دوستی ، باہمی سود مند تعاون کو مزید توسیع دینے سمیت چین – وسطی و مشرقی یورپ تعاون نیز چین- یورپ تعلقات کے فروغ کے لیے صدر میلانووچ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons