تازہ ترین
چین کا امریکہ پر معمول کی کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ کرنے پر زور

چین کا امریکہ پر معمول کی کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ کرنے پر زور

اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت جنرل الیکٹرک کمپنی کو چینی ساختہ مسافر جہاز C919 کے لئے انجن فراہم کرنے سے روکنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چین ریورس انجینئرنگ کے تحت امریکی تجارتی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اٹھارہ فروری کو آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی دعویٰ کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی رویہ چین۔امریکہ کاروباری تعاون کو متاثر کرنے کی ایک اور مثال اور بلاوجہ چین پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکی اقدامات سے نہ صرف چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے، بلکہ طویل مدتی تناظر میں یہ اقدام امریکی کاروباری اداروں کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔ امریکی اقدامات دونوں ممالک اور دنیا کے مابین عام سائنسی اور تکنیکی تبادلے اور معاشی اور تجارتی تعاون میں بھی شدید مداخلت کے مترداف ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons