تازہ ترین
چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 'دی بیلٹ اینڈ روڈ' کی تعمیر کو جاری رکھے گا

چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ‘دی بیلٹ اینڈ روڈ’ کی تعمیر کو جاری رکھے گا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اٹھارہ فروری کو آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت چینی اور بیرونی کمپنیاں مارکیٹ قواعد اور باہمی تعاون کے حوالے سے کشادگی اور شفافیت کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گی۔

کچھ رپورٹس کے مطابق امریکہ کی اسٹیل کمپنیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کی جانب سے اپنی کمپنیوں کو غیر منصفانہ مسابقتی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جس سے امریکی سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں کے مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

گنگ شوانگ نے اس حوالے سے کہا کہ”دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اقتصادی تعاون پر مبنی ایک انیشیٹو ہے جسے عالمی سطح پر ایک عوامی “حاصل” قرار دیا جا سکتا ہے ۔ چین نے اس حوالے سے مشترکہ تعمیر کے ” سنہری اصول” پر عمل پیرا رہتے ہوئے کشادگی ،رواداری اور شفافیت کو فروغ دیا ہے۔

چین کا دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کو آگے بڑھانے کا عزم چین انہی اصولوں کے تحت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر جاری رکھے گا تاکہ عوام کے معیار زندگی میں بہتری ،پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ،عالمگیر باربط شراکت داری اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons