تازہ ترین
پاکستان کا فضا سے فضا میں مارکرنیوالے کروز میزائل 'Ra'ad-II' کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے کروز میزائل ‘رعد 2’ کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے فضا  سے فضا میں مار کرنےوالے کروز میزائل ‘ رعد ٹو’ کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 600 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل رعد ٹو خشکی اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد ٹو کروز میزائل جدید ترین گائیڈنس اینڈ نیوگیشن سسٹم سے لیس ہے جس سے ہدف کو درست نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons