تازہ ترین
پاکستانی ٹاسک فورس کے افسران کو ووہان میں تعینات کردیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی ٹاسک فورس کے افسران کو ووہان میں تعینات کردیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

چین میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کو ووہان جانے کی اجازت دیدی گئی۔ چین نے پاکستان کی درخواست پر بیجنگ میں قائم  پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان جانے کی اجازت دے دی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹاسک فورس کے دو افسران  کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے تاکہ وہ چینی حکام کے ساتھ  مسلسل رابطے میں رہیں اور طلبہ سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کر سکیں۔ ٹاسک فورس نے 18 فروری کو چار یونیورسٹیوں کا دورہ کیا جبکہ 19 فروری کو ٹاسک فورس تین دیگر یونیورسٹیوں کا دورہ  کرے گی۔

انسانی حقوق کے ماہر شفقت منیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے چین کے خلاف میڈیا کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگینڈا زائل کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس کے افسران لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم ہونے اور صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہونے تک ووہان میں مقیم رہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons