تازہ ترین
ووہان میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے دس اقدامات پر مشتمل ایک قرار داد منظور

ووہان میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے دس اقدامات پر مشتمل ایک قرار داد منظور

چین کے شہر ووہان کی عوامی میونسپل کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے نوول کرونا وائرس کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے دس اقدامات پر مشتمل ایک قرار داد منظور کی ہے، اور یہ قرار داد فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

قرارداد کے مطابق حکام اور متعلقہ محکموں کو ہدائت جاری کی گئی ہے کہ نوول کرونا وائرس کے کسی تصدیق شدہ یا مشتبہ مریضوں کو بغیر چیکنگ کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ عوام کو وائرس سے متعلقہ معلومات سے بہتر طور پر آگاہ کرنا چاہیئے۔ قرارداد میں رضاکار تنظیموں اور رضاکاروں کو وائرس سے لڑنے کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے  انتطامیہ سےتعاون کرنا چاہیئے، اور انتظامیہ کی نافرمانی کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی بھی اجازت ہو گی۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons