تازہ ترین
خیبرپختونخوا اسمبلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد جمع

کرونا وائرس: خیبرپختونخوا اسمبلی میں چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کرونا وائرس سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چین کے عوام اور حکومت اس وقت مہلک کرونا وائرس کے خلاف شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں یہ ایوان چین کے عوام اور ان کی قیادت بالخصوص چینی صدر شی چن پھنگ کی جانب سے  کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتا ہے جو اس وقت وہ ووہان شہر میں کرونا وائرس کے خلاف اٹھا رہے ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس وائرس کے خلاف احسن طریقے سے اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت، چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس مہلک وائرس پر قابو پا کر چین ایک مرتبہ پھر دنیا بھرمیں سرخرو ہو جائیگا۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons