تازہ ترین
حکومت کا ملک میں اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا ملک میں اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اشیائے خورد و نوش کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو برداشت نہیں کرے گی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں مصنوعی مہنگائی ہوئی۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو چوبیس گھنٹے کے اندر سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کی تفصیل پر مشتمل رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس کی تجاویز کے تناظر میں مختصر ‘درمیانے اور طویل المدتی اقدامات کیے جائیں۔ اسی طرح آئی بی’ آئی ایس آئی اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو سمگلنگ کے خلاف اقدامات کی باقاعدہ نگرانی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons