تازہ ترین
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہاہے کہ نوول کروناوائرس نمونیا کی روک تھام کے لیئے پاکستان کی حکمت عملی اب تک کامیاب اورموثررہی ہے ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اس مہلک وباء میں مبتلاء مریضوں کی تعداد 6ہے جبکہ ان تمام افراد نے ایران کا سفرکیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ چین نے نوول کروناوائرس نمونیاسے متاثرہ شہرووہان کو مکمل طو رپرہرقسم کی آمدورفت کے لیئے بندکردیاتھاجبکہ ایران نے اس مہلک وباء سے متاثرہ شہرقم سے آمدورفت کو نہیں روکا جس کے باعث اس مرض سے متاثرہ مریض پاکستان میں داخل ہوئے تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنے داخلی اورخارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات اختیار کیئے ہیں ۔

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

قومی صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ مہم کا ہدف تین کروڑ90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں اور انسداد پولیو قطرے پینے سے رہ جانےوالے بچوں سے متعلق ہیلپ لائن کے ذریعے مطلع کریں۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons