تازہ ترین
وزیراعظم کی جانب سے بجلی و گیس کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ہدایت

وزیراعظم کی جانب سے بجلی و گیس کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں مستقل بنیادوں پر مستحکم کیا جائے جس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً کم آمدن والے اور غربت سے متاثرہ لوگ اور صنعتوں کی ترقی موجودہ حکومت کی انتہائی ترجیح ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلایا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عوام کو توانائی کے شعبے میں گزشتہ حکومت کے معاہدوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں بجلی کے شعبے میں 122 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons