تازہ ترین
چین کا یورپی یونین کے چینی مسافروں پر پابندی عائد نہ کرنے کا خیرمقدم

چین کا یورپی یونین کے چینی مسافروں کے حوالے سے معاہدے کا خیرمقدم

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین نے یورپی یونین کے وزرائے صحت کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی مسافروں کو شینگن کے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یورپی یونین کے وزرائے صحت نے جمعرات کو برسلز میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران ناول کوویڈ 19 وائرس کو پورے یورپ میں پھیلنے سے روکنے کے لئے تیاریوں اور ہم آہنگی میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔

یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کریاکائڈس نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ یورپی یونین اس وقت چینی مسافروں کو اپنے ویزا فری شینگن علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر غور نہیں کررہی اور انہیں وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے ممبر ممالک اور چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر چینی ترجمان کنگ شوانگ نے کہا کہ چین اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس وباء کی روک تھام کے مشترکہ اقدام کے لئےعالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

کنگ شوانگ نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ متعلقہ ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے، سائنس پر مبنی تشخیص اور عقلی ردعمل کریں گے اور عالمی ادارہ صحت کی مستند سفارشات کا احترام کریں گے۔”

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons