تازہ ترین
چینی مین لینڈ میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی کل تعداد 8،096 ہوگئی

چینی مین لینڈ میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی کل تعداد 8،096 ہوگئی

چینی مین لینڈ میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد اب 66،492 ہے۔

حکومتِ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق، جمعہ کی رات تک چینی مین لینڈ میں ناول کرونا وائرس کے کل 2،641 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 143 مزید اموات کی اطلاع ملی ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق چینی مین لینڈ میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد اب 66،492 ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،523 ہو گئی ہے۔

اسی دن، چینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 133 نئے مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا، جس سے صحت یاب افراد کی کل تعداد 8،096 ہوگئی۔

چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں سمیت تائیوان کے علاقے میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

ہانگ کانگ: 56 (1 ہلاک، 1 صحت یاب)

مکاؤ: 10 (3 صحت یاب)

تائیوان: 18 (1 صحت یاب)

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons