تازہ ترین
ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 128 ٹیموں کی تشکیل

ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 128 ٹیموں کی تشکیل

قومی تحفظ خوراک کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے پر قابو پانے کے لئے ایک سو اٹھائیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج اور شہری ہوا بازی کا ادارہ بھی پیر سے شروع ہونے والی اسپرے مہم میں حصہ لیں گے۔ مہم کے دوران بلوچستان میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹڈی دل نے ملک کا ایک بڑاحصہ تباہ کر دیا ہے تاہم فصلوں پر اس کے مزید حملوں سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کاعالمی ادارہ بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پاکستان کوتکنیکی اور اسٹرٹیجک تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons