تازہ ترین
امریکہ اور طالبان عارضی جنگ بندی پر متفق

امریکہ اور طالبان عارضی جنگ بندی پر متفق

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

مذکورہ اتفاق رائے سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء میں مدد مل سکتی ہے۔ امریکہ کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے یہ بات میونخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس اتفاق رائے سے رواں ماہ کے آخر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات روزہ عارضی جنگ بندی کی مدت ابھی شروع نہیں ہوئی تاہم اس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت یا طالبان نے اس اتفاق رائے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons