تازہ ترین
مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 5090 نئے کیسز کا اضافہ، صوبہ حو بے کے علاوہ دوسرے علاقوں میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل دس دنوں سے کمی چین کے قومی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تیرہ فروری کو مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد 5090 رہی۔ جبکہ اسی دن 1081 مریض صحت یاب ہوئے۔ اسی دن ملک بھر سے 121 متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

تیرہ فروری کی رات بارہ بجے تک مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 63851 ہوگئی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1380 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6723 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے کل 81 کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

صوبہ حو بے کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں میں نئے کیسز کی تعداد تین فروری کے ۸۹۰کیسزسے کم ہو کر تیرہ فروری کو267رہی۔اس تعداد میں مسلسل دس دنوں سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons