تازہ ترین
سنگین وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے، چینی صدر

سنگین وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے، چینی صدر

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، مرکزی فوجی کمیشن کے چئیرمین اور اصلاحات کے جامع فروغ کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شی چن پھنگ نے چودہ فروری کو اصلاحات کے جامع فروغ کی مرکزی کمیٹی کے بارہویں اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ عوام کی سلامتی اور جسمانی صحت کو یقینی بنانا حکمران کے طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کا اہم فرض ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی جنگ میں فتح یاب ہونے کی بھرپور کوشش کی جانی چاہیئے اور اس کے ساتھ ساتھ دور اندیشی کا تقاضا یہ ہے کہ اس وباء کے دوران جو بھی خامی سامنے آئی ہے اس کا تجزیہ کیا جائے اور اس کو دور کیا جائے۔

جہاں بہتری درکار ہے وہاں بہتری لائی جائے، جہاں کچھ نیا قائم کرنے کی ضرورت ہو وہاں اسے قائم کیا جائے۔ سنگین وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ملک میں صحت عامہ کے ہنگامی انتظامات کے نظام کو مکمل کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons