تازہ ترین
ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات اختیار کرے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ ترک پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ترک سرمایہ داروں کو ملک بھر میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ حالیہ چند ادوار میں ترکی کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی حجم میں 5 ارب امریکی ڈالر تک کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط سیاسی اور معاشی تعاون سے دونوں ممالک کوفائدہ حاصل ہوگا۔ ترک صدر نے کہاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری لانے کے لئے ترکی پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons