تازہ ترین
امریکہ اور طالبان کا سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق

امریکہ اور طالبان کا سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق

امریکہ اور افغان طالبان نے سات روزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے برسلز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کے بعد افغان طالبان کے ساتھ 7 روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسئلہ کا حل سیاسی طور پر تلاش کیا جائے گا جبکہ افغان امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے میونخ جاتے ہوئے اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات جاری رکھنے کا اختیار دے دیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ہم ایسے معاہدے پر پہنچ جائیں گے جو محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں تشدد میں واضح کمی آئے گی۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons