تازہ ترین

حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حج کمپلیکس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور وزارت صحت کے تعاون سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں کی ایک فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے جو ضرورت کے وقت اس مقصد کے لئے استعمال ہوسکتی ہے۔ خصوصی معاون نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثر 4 پاکستانی طلباء صحتیاب ہوچکے ہیں۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثر 4 پاکستانی طلباء 13 فروری کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا بھی جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ 98 فیصد مریض صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons