تازہ ترین
ایبولا وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

ایبولا وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر دفتر میں ایبولا ایمرجنسی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات سنیں اور اعلان کیا کہ ڈی آر سی یعنی جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کا پھیلاؤ ایک بین الاقوامی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت، مشرقی ڈی آر سی میں وباء پر قابو پانے کے مثبت اشارے ملے ہیں۔

کانگو (ڈی آر سی) میں ایبولا کا پھیلاؤ اگست دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہوا۔ ایبولا کی تاریخ میں یہ دوسرا سنگین پھیلاؤ ہے۔

جناب ٹیڈروس نے کہا کہ موجودہ وباء کو ہنگامی حالت قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ ڈی آر سی میں اور اس خطے میں ایبولا کے مزید پھیلنے کا بڑا خطرہ موجود ہے جبکہ پوری دنیا میں بھی پھیلاؤ کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تیرہ تاریخ کو ڈی آر سی کے صدر مقام کنشاسا کا دورہ کریں گے تاکہ کانگو کے صدر اور دیگر سینئر وزراء سے ملک میں صحت کی حالت کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکیں۔ اس دوران جائزہ لیا جائے گا کہ ملک کے صحت کے نظام کو کیسے مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور عوام کی حفاظت اور ترقی کو کس طرح ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons