تازہ ترین
چائنا (مین لینڈ) میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

چائنا (مین لینڈ) میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

چین کے قومی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گیارہ فروری کو مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد 2015 رہی۔ جبکہ اسی دن 744 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسی دن ملک بھر سے 97 متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ نئے مشکوک کیسوں کی تعداد 3342 رہی۔

اسی دن صوبہ ہو بے کے سوا ملک کے دوسرے علاقوں میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 377کیسز کا اضافہ ہوا، اس تعداد میں مسلسل آٹھ دنوں سے کمی ہو رہی ہے۔

گیارہ فروری کی رات بارہ بجے تک مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 44653 تک جا پہنچی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ایک ہزار ایک سو تیرہ اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4740 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے قریبی تعلق والے 185037 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

علاوازیں چین کے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ستہتر کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons