تازہ ترین
ایم ایل ون کے منصوبے سے ملازمتوں کے نئے مواقع میسر آئیں گے، وزیر ریلوے

ایم ایل ون کے منصوبے سے ملازمتوں کے نئے مواقع میسر آئیں گے، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے منصوبے کی تکمیل سے ملک بھر کے نوجوانوں کو ملازمتوں کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آئندہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جو اپریل میں منعقد ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے کی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان ریلوے کا تجارتی لائحہ عمل سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons