تازہ ترین
حسین جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان کو پسند آگیا پاکستان

حسین جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان کو پسند آگیا پاکستان

مقبول جرمن ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستان سے عشق ہو گیا۔ 

لیلیٰ کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ قبل پہلی بار ایک فیشن شو میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں تو یہاں کی ثقافت اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئیں اور پھر فیصلہ کیا کہ اب انہیں پاکستان میں ہی میں رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت تھوڑے عرصے میں کچھ فیشن شوز میں حصہ لیا تو جہاں پر شریک ماڈلز اور دیگر ساتھیوں سے مل کر انہیں بہت اچھا لگا، لیلیٰ کا کہنا تھا کے وہ پاکستانی دلکش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

پاکستانی نژاد جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اِن دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہیں، جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، مہوش حیات، فواد خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے۔

یاد رہے کے لیلیٰ داستان جرمنی میں پیدا ہوئی ہیں، پاکستانی ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہیں، اِن دنوں اُردو سیکھ رہی ہیں کیونکہ انہیں اردو زبان بہت اچھی لگتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons