تازہ ترین

چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ Wuhan اور چین کے دوسرے حصوں میں مقیم پانچ سو سے زائد طلباء اور دوسرے پاکستانی محفوظ ہیں اورکسی بھی پاکستانی میں کرونا وائرس انفیکشن کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک پریس ریلیزمیں ترجمان نے پاکستانی برادری کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اُن سے درخواست کی کہ چینی حکام کی طرف سے صحت کے بارے میں جاری ہدایات پرمکمل عمل کریں۔ پریس ریلیزمیں کہا گیاہے کہ وزارت خارجہ اورچین میں پاکستانی سفارتخانہ چین کے علاقے Wuhan میں پھیلنے والے اس وائرس کی صورتحال پرپوری طرح نظررکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی طلباء اوردیگرافراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفارتخانے کی ویب سائٹ www.pakbj.org باقاعدگی سے وزٹ کریں اور سفارتخانے میں خود کوآن لائن رجسٹرڈ کرائیں۔

یہ بھی چیک کریں

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر شی چن پھنگ نے پندرہ فروری کو امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک پرائمری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons