تازہ ترین

ملک میں کرونا وائرس کے کسی مصدقہ کیس کی اطلاع نہیں ملی: ڈاکٹر ظفر مرزا

ہیلتھ سروسزکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کرونا وائرس کے کسی مصدقہ کیس کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صورتحال پرکڑی نظررکھی جارہی ہے اوروفاقی وزارت صحت میں ایک ایمرجنسی آپریشن سیل چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کررہاہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی، لاہور اوراسلام آباد کے ہوائی اڈوں پرصحت کے تربیت یافتہ عملے کوتھرموسکینرز اورتھرموگنزفراہم کی گئی ہیں تاکہ چین کے راستے پروازوں کے ذریعے آنیوالے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بڑے ہسپتالوں کوضروری انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ ممکنہ طورپرکرونا وائرس کے مریضوں کوضروری علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی چیک کریں

چین میں ٹراسپورٹ اور تجارت کے شعبے میں پیداوار اور خدمات کی بحالی جاری

چین میں ٹراسپورٹ اور تجارت کے شعبے میں پیداوار اور خدمات کی بحالی جاری

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت تجارت نے بائیس فروری کو ایک پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons