تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے اسکا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ انتخاب این اے 156 ملتان کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے آگے آنا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اب علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ پاکستان نے56 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کامیابی کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔ خطے کی صورتحال کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دو برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی چیک کریں

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر شی چن پھنگ نے پندرہ فروری کو امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک پرائمری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons