تازہ ترین

‘لوڈ ویڈنگ’ لندن کے گولڈ ایوارڈز میں دو اعزاز جیتنے میں کامیاب

2018 میں سامنے آئی نبیل قریشی کی کامیاب کامیڈی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پسند کیا اور اب اس فلم نے لندن کے ایک ایوارڈ شو میں دو بڑے اعزاز بھی حاصل کرلیے۔

لندن میں منعقد ہونے والے ‘گولڈ مووی ایوارڈز’ کے دوران فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کو غیر ملکی زبان اور بیسٹ سینی میٹوگرافی کے ایوارڈز دیے گئے۔ گولڈ ایوارڈ کی تقریب ہر سال لندن میں منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر کے سینما میں بننے والی فلموں بھیجی جاتی ہیں جن میں چند خاص کی اسکرینگ بھی ہوتی ہے۔

فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ میں پاکستان کے کامیاب اداکار فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار نبھایا، جبکہ ان کا ساتھ فلم میں مہوش حیات نے دیا۔ گزشتہ سال ‘لوڈ ویڈنگ’ راجستان انٹرنیشنل فلم کے دوران بھی بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فلم کو ملنے والے ان اعزازات سے بےحد خوشی ہوئی۔ ہدایت کار کے مطابق ان کی فلم کافی منفرد کہانی پر مبنی تھی اور ان کے لیے بہت خاص بھی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

مائیک پومپیو کا جھوٹ اور امریکہ کی گمراہی: سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا “مغربی ممالک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons