تازہ ترین

حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چار منصوبے شروع کرے گی: عثمان ڈار

نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے بھرپورمواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرے گی۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متعلقہ پروگرام کے تحت ہرنیا منصوبہ آٹھ سے دس ہفتوں کے بعد شروع کیاجائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس سلسلے کا نیا پروگرام ”کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان” ہے جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اورنوجوانوں کے تصورات کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”گرین یوتھ موومنٹ” ایک اورمنصوبہ ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے طلباء کی جانب سے ماحول دوست سرگرمیوں کے اجراء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہزاروں طلباء کو صنعتی شعبے میں ایک سالہ روزگار پروگرام کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جو تقریباً اپنے افتتاحی مرحلے میں ہے۔ عثمان ڈارنے کہا کہ اُن کے محکمے نے وزارت صحت کے اشتراک سے نرسنگ سٹاف کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کا پروگرام بھی وضع کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو فنانسل ایکش ٹاسک فورس کے اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons