تازہ ترین

حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پر قابو پا لیا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال انتہائی مشکل تھا کیونکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تاہم اب حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پر قابو پا لیا ہے۔

لاہورمیں پنجاب سے تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب صنعتوں کی ترقی کے علاوہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے پرتوجہ دی ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی معاشی اورسماجی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک ترقی وخوشحالی کی سمت گامزن ہے۔

خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان دنیا میں ایک اہم ملک کے طورپرسامنے آیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان نے تمام اہم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کئے ہیں کیونکہ وہ ملک کی موجودہ قیادت پراعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو فنانسل ایکش ٹاسک فورس کے اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons