تازہ ترین

امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برائنٹ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ جس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

ہلاک ہونے والوں میں کوبی کی تیرہ سالہ بیٹی گیانا بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زمین پر موجود آبادی میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ملی۔

واقعے کے عینی شاہدین نے یوز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ انھوں نے ہیلی کاپٹر کے نیچے گرنے سے پہلے انجن کی زوردار آواز سنی۔ کریش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کوبی اور ان کی اہلیہ ونیسہ کی تین بیٹیاں ہیں۔

پانچ بار نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپئین رہنے والے 41 سالہ برائنٹ نے اپنے پورے 20 سالہ کرئیر کے دوران لاس انینجلس لیکرز کی جانب سے ہی کھیلا اور وہ اپریل 2016 میں ریٹائر ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر کا امریکی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

چینی صدر شی چن پھنگ نے پندرہ فروری کو امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک پرائمری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons