تازہ ترین
دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، وزیراعظم

دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔

وہ پنجاب سے تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے آج لاہور میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبے میں ڈویژنل سطح پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں کے درمیان مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک منظم مافیا حکومت کے منفی تشخص کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ افراتفری کا بیانیہ جان بوجھ کر روزمرہ بنیادوں پر پھیلایا جا رہا ہے جس کا مقصد حکومت کی جانب سے کی گئی مثبت انتظامی تبدیلیوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کبھی دباؤ میں نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیلنجوں کا سامنا کیا اور مستقبل میں بھی یہی طرز عمل جاری رکھیں گے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو ملک کو ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا۔ روپے کی قدر میں کمی آ رہی تھی اور ملک قرضوں میں پھنسا ہوا تھا تاہم صورتحال میں بڑی بہتری آئی ہے اور اب روپے کی قدر مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے منتخب نمائندوں کو یقین دلایا کہ ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں سماجی اور ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چین کی جامع مسابقتی خوبی میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزارت تجارت

غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چین کی جامع مسابقتی خوبی میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کے محکمہ برائے غیرملکی سرمایہ کاری کے امور کے سربراہ زو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons