تازہ ترین
چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 440 ہو گئی

چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 440 ہو گئی

چین کی قومی صحت کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی بین نے بائیس جنوری کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اکیس تاریخ تک چین میں ایک نئی قسم کے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار سو چالیس تک پہنچ گئی ہے،

جبکہ اب تک نو افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نئَےکرونا وائرس کے باعث نمونیا کیسز میں تغیر آیا ہے  جو مرض کے حوالے سے آگاہی کے فروغ ، تشخیص کے طریقہ کار میں بہتری اور ملک میں طبی اداروں کے درمیان تعامل سے وابستہ ہے ۔

ماہرین کے مطابق وائرس کا پھیلاو ووہان سے جڑا ہوا ہے اور ایک فرد سے دوسرے فرد اور طبی عملے میں وائرس کی منتقلی کے کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں متعلقہ ادارے ووہان شہر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک بھر میں وائرس کے پھیلاو کی روک تھام  کے لیے تمام لازمی اقدامات کریں گے، وبا کی نگرانی اور اس سے متعلقہ دیگر تازہ ترین معلومات بروقت جاری کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے تحقیق اور عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا-

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons