تازہ ترین
چینی وزیر اعظم کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بروقت اور بھرپور کوششوں پر زور

چینی وزیر اعظم کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بروقت اور بھرپور کوششوں پر زور

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے نئی قسم کے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بروقت اور بھرپور کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طبی کارکن اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ وہ پہلی صف میں ہیں۔ایک اسپتال کے دورے  کے دوران لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ بہار میلہ قریب آرہا ہے،لہذا  ملک بھر میں بھی احتیاطی اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلنے کے بعد مزید کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وباء  پر قابو پانے کے لئے بروقت اور بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چینی نیا سال کچھ ہی دن میں آجائے گا ، اور آپ میں سے بہت سے لوگ ابھی بھی فرنٹ لائن پر کام کریں گے،براہ کرم لوگوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کریں-

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons