تازہ ترین
پاکستان مستقبل میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے امن میں شراکت دار ہو گا، وزیراعظم

پاکستان مستقبل میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے امن میں شراکت دار ہو گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے امن میں شراکت دار ہوگا۔

آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی کانگریس مرکز میں Pakistan Country Strategy Dialogue  کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جہاد اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور اس نے ہمارے معاشرے کو شدید نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ستر ہزار افراد شہید ہوئے تاہم اب ہم نے دہشت گرد گروپوں کو ختم کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازع سے بچنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی کا موقع ہے جس سے ہمیں اقتصادی راہداری کے ذریعے وسط ایشیائی ملکوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو روزگار فراہم  کرکے اپنی معیشت کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ہماری درجہ بندی میں بہتری کی ہے، ایک سال میں ہماری غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ کر دو سو فیصد ہو گئی ہے۔

صدیوں پرانی تہذیب سمیت پاکستان کی سیاحت کے شعبے کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا میں ان ممالک میں شامل ہے جہاں سیاحت کے بے پناہ مقامات موجود ہیں جنہیں دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons