تازہ ترین
وزیراعظم کی سنگاپور کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

وزیراعظم کی سنگاپور کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب Lee Hsien Loong نے ڈیووس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ درجہ بندی کے مختلف اداروں کی طرف سے پاکستان کے درجے میں حالیہ بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے سنگاپور کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

عمران خان نے سنگاپور کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست میں بھارت کے غیرقانونی اورغیر آئینی اقدامات کے بعد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانی صورتحال سے آگا ہ کیا۔فریقین نے کثیر الجہتی فورموں پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons