تازہ ترین
صدر شی کا چینی صوبہ یون نان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ پر زور

صدر شی کا چینی صوبہ یون نان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ پر زور

اکیس جنوری کی صبح ، صوبہ یون نان کے دورے کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور  صدر مملکت شی جن پھنگ  نے یون نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ  سنی۔

انہوں نے یون نان میں مختلف اقدامات کے تحت حاصل شدہ کامیابیوں کو سراہا۔ صدر شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یون نان ملک کی مجموعی ترقی کے عمل میں اپنی استعداد اور کردار کا درست طور پر ادراک کرے گا۔ یون نان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ سے، ملک میں مختلف قومیتوں کے درمیان یکجہتی اور سازگار ماحول کی ایک مثال قائم کی جائے گی  اور اسے جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء  کے ساتھ رابطے اور  تعاون کا مرکز بنایا جائے گا۔
شی چن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  چینی خصوصیات کے حامل سوشلٹ نظام کے”بنیادی نظام” کا یون نان میں مستقل طور پر نفاذ کیا جائے، اور سرحدی قومیتی خطوں کی طرز حکمرانی کی صلاحیت کو مسلسل بلند کیا جائے۔ شی چن پھنگ نے واضح کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں، چینی خصوصیات کے تحت ہی ہمیشہ گروہی مسائل کے حل کے لیے درست سمت پر عمل پیرا رہا جائے، قومی اتحاد اور جامع ترقی کو مسلسل آگے بڑھایا جائے اور “چینی قومی سماج” کی نظریاتی اساس کو مضبوط رکھا جائے۔ مذہبی امور سے متعلق پارٹی کے رہنماء اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ قومیتی علاقوں، کم آبادی والی قومیتوں اور سرحدی علاقوں  کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور تمام نسلی گروہوں کے عوام کے معیار زندگی کی بہتری کے منصوبوں کی تکمیل کی جائے۔ انسداد جرائم کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے، منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی  سمیت سرحد پار جرائم سے سختی سے نمٹا جائے تاکہ سرحدی علاقے کے امن و استحکام کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons